پاکستان کے دل بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کی جرات مندی
شاہد آفریدی کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دل بلوچستان میں ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو جس جرات مندی سے ناکام بنایا، وہ واقعی لائق تحسین اور قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش سے مشکلات ۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے’’معذرت ‘‘، انتظامیہ کو ’’شاباش ‘‘
پائیدار امن کی دعا
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا، "میں پاکستان کے تمام شہریوں کی طرح بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی اور انتشار سے محفوظ رکھے اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔"
شاہد آفریدی کا پیغام
پاکستان کے دل بلوچستان میں ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو جس جرات مندی سے ناکام بنایا وہ واقعی لائق تحسین اور قابل ستائش ہے۔
میں پاکستان کے تمام شہریوں کی طرح بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر قسم کی…— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 31, 2026








