بلوچستان کے حالات دیکھ کر میرا دل بہت غمزدہ ہے، سالوں کی ناکام پالیسیاں اور بلوچ عوام کو غلام بنانے والی سوچ کا انجام یہی ہونا تھا، جاوید ہاشمی
جاوید ہاشمی کا بلوچستان کی صورت حال پر افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حالات دیکھ کر میرا دل بہت غمزدہ ہے۔ سالوں کی ناکام پالیسیاں اور بلوچ عوام کو غلام بنانے والی سوچ کا انجام یہی ہونا تھا۔
اسلام آباد کی خاموشی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا، "اسلام آباد! آپ کے پاس آئی مہرنگ بلوچ اور بلوچ خواتین جن کا مطالبہ صرف یہی تھا کہ ان کی بات ہی سن لی جائے، آپ نے نہ سنی، آپ نے رابطے کی ہر دیوار گرا دی، بلوچ عوام کو دیوار سے لگا دیا۔"
قائدِاعظم کی تقریر کی اہمیت
"کاش قائدِاعظم کی کوئٹہ اسٹاف کالج کی تقریر پر عمل کیا ہوتا تو آج کوئٹہ بچ جاتا، کاش اپنی بیرکس میں ہی رہتے۔"
بلوچستان کے حالات دیکھ کر میرا دل بہت غمزدہ ہے۔ سالوں کی ناکام پالیسیاں اور بلوچ عوام کو غلام بنانے والی سوچ کا انجام یہی ہونا تھا۔
اسلام آباد آپ کے پاس آئی، مہرنگ بلوچ اور بلوچ خواتین جن کا مطالبہ صرف یہی تھا کے ان کی بات ہی سن لی جائے، آپ نے نا سنی۔ آپ نے رابطے کی ہر دیوار گرا…— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) January 31, 2026








