متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت کا نیا سنگ میل

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی (نان آئل) تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار شیئر کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ

اعداد و شمار کی تفصیلات

اعداد و شمار کے مطابق غیر تیل تجارت کا حجم 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گیا اور اماراتی نان آئل برآمدات 813 ارب درہم ہو گئیں۔ اماراتی برآمدات میں 45 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شیخ محمد بن راشد کا بیان

اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ 2031 کے اہداف 5 سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کر لیے گئے، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول، عالمی شراکت داریاں دگنی ہو گئیں۔ شیخ محمد بن راشد نے اماراتی معیشت میں مزید بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے نجی شعبے کے ساتھ شراکت مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کردی۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...