سانحہ گل پلازہ: دو ہفتے گزرنے کے باوجود کارروائی نہ ہونے کا معاملہ، پنجاب میں ماں بیٹی کی ہلاکت پر فوری انصاف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
کامران ٹیسوری کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے سانحہ گل پلازہ کو 2 ہفتے ہوگئے، اب تک کچھ بھی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی
گھر والوں کی حفاظت کے لیے کوئی اقدام نہیں
گورنر سندھ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 6 افراد کے دہلی کالونی میں واقع گھر پہنچے اور کہا کہ میں ایسے گھر آیا ہوں، جہاں کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر شہید ہوئے ہیں۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ ان کو کیسے صبر دلایا جائے گا، سب ہی جاننا چاہتے ہیں ذمے دار کون ہیں، ان کو سزا ملے گی بھی یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے
انصاف کی عدم موجودگی
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سانحے کو 2 ہفتے ہوگئے اب تک کچھ نہیں ہوا، پنجاب میں ایک ماں بیٹی کی ہلاکت پر دوسرے دن انصاف نظر آتا، شکر ہے عوام کے دباؤ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیاسی رہنماؤں کی عدم موجودگی
اُن کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کا ہے، وہ بھی نہیں آئے، جماعت اسلامی کا ٹاؤن انچارج بھی یہاں نہیں پہنچا، انہیں شرم آنی چاہیے۔








