پنجاب میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے مختلف اقسام کے انجیکشنز کے مخصوص بیچز کو مضرِ صحت قرار دیا، فروخت فوری روکنے اور مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا اہم اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے مختلف اقسام کے انجیکشنز کے مخصوص بیچز کو مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے ان کی فروخت فوری طور پر روکنے اور مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کار کی فیس بڑھانا ہوگی،چیئرمین نادرا کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ
مخصوص بیچز کی نشاندہی
پبلک نیوز کے مطابق ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں متعلقہ انجیکشنز کے بیچ نمبرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ اگر یہ مصنوعات ڈیلرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز یا جانوروں کے اداروں کے پاس موجود ہوں تو انہیں فوری طور پر کمپنی کو واپس کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گورداسپور کا ضلع ہندوستان میں چلے جانے کی سازش میں راجہ ہری سنگھ برابر کا شریک تھا، لارڈ ماؤنٹ بیٹن فوج بھیجتا رہا، طاقت کا توازن بدل ڈالا
عوام کی سلامتی کا خیال
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ان انجیکشنز کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے، کیونکہ یہ صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔
کمپنیوں کے لیے ہدایت
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے انجیکشنز تیار کرنے والی کمپنی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ترسیل معطل کرے اور مارکیٹ سے تمام متعلقہ مصنوعات واپس حاصل کرے۔








