باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر اہم جرگہ ختم ہو گیا، امداد میں کرپشن پر صوبائی حکومت پر کڑی تنقید، امن تحریک کا اعلان کر دیا
اہم جرگہ اختتام پذیر
تیراہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں دیوہیکل کنٹینر شپ گھس گیا، مالک مکان مزے سے سوتا رہا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔
جرگہ کی تفصیلات
یہ جرگہ آج باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا۔ اس جرگے نے صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا۔ جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جرگہ ارکان نے متاثرین میں 4 ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جرگہ ممبرز نے قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی:گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
قومی جرگے کا ایجنڈا
قومی جرگے کا ایجنڈا سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا۔ باڑہ سیاسی اتحاد نے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ حاجی شیریں آفریدی نے کہا کہ ہم نے خوارج کے ساتھ 2 مرتبہ جرگہ کیا، اس کے بعد ہم نے جرگے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی، مگر دونوں جرگے ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس پاکستان کے نظریاتی محافظ ہیں، بلا وجہ پریشان کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے :مولانا عبد الحق ثانی
اجتماعی قومی مسئلہ
باڑہ سیاسی اتحاد کے مطابق متاثرینِ تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی قومی مسئلہ ہے، جس کا حل مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کیا جائے اور مستقبل میں پائیدار امن کی واضح ضمانت دی جائے۔ تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے اور کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ یہ عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن: بل گیٹس کا کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ
فوری عملدرآمد کا مطالبہ
باڑہ سیاسی اتحاد نے متفقہ اعلامیہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ باڑہ سیاسی اتحاد نے کہا کہ تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے اور معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم اور نافذ کیے جائیں۔ متاثرینِ تیراہ کی رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت، اقرباء پروری، انتظامی نااہلی اور کرپشن کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
امن تحریک کا آغاز
باڑہ سیاسی اتحاد نے اعلان کیا کہ قیامِ امن کے لیے آج سے باڑہ میں امن تحریک کا آغاز ہوگا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ باڑہ میں خوارج کی جانب سے اغواء برائے تاوان، دھمکی آمیز کالز اور عام شہریوں میں خوف و ہراس کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ سیاسی اتحاد باڑہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ متاثرینِ تیراہ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور ان کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔








