بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ: پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری
نماز جنازہ میں شرکت
تفصیلات کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا
وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی سلامتی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آج ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مستعدی اور کامیابی سے ان حملوں کو ناکام بنایا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عزم
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم کو توڑ نہیں سکتی، بلکہ قوم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ دہشت گرد عناصر ریاست کی طاقت اور عوام کے عزم کے سامنے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔








