ایسے اقدامات ممکن بنائے جائیں کہ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا جا سکے اور گرفتار شدگان سے تحقیق و تفتیش کے جدید طریقے اختیار کیے جائیں

مصنف: رانامیر احمد خاں
قسط: 293

فورس کی تشکیل کے لیے تجاویز

  1. اس فورس کا کمانڈر پاکستانی افواج سے منتخب کردہ ایک جرنیل ہونا چاہیے۔
  2. اس فورس اور اس کا کمانڈر براہ راست وزیر اعظم پاکستان کے ماتحت اور اسی کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
  3. یہ فورس تین ونگز پر مشتمل ہونی چاہیے:
    • (i) انٹیلی جنس ونگ: جس میں بم ڈسپوزل سکواڈ بھی شامل ہو۔
    • (ii) لڑاکا (COMBAT) ونگ۔
    • (iii) انتظامی وِنگ

انٹیلی جنس ونگ کے فرائض

انٹیلی جنس ونگ کے فرائض میں شامل ہو کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے محرکات اور مجرموں کی معلومات حاصل کرنا، جو کہ فوج اور سول انٹیلی جنس اداروں، پولیس اور رینجرز سے ہوں۔ یہ معلومات حاصل کرنے کے بعد فوری اقدامات تجویز کیے جائیں۔ اگر دہشت گردی کے واقعہ سے قبل معلومات حاصل ہو جائیں تو نہ صرف دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنانے کی حکمت عملی طے کی جائے بلکہ ایسے اقدامات بھی کیے جائیں کہ دہشت گردوں کو اپنے مکروہ مقاصد کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے اور ان کی گرفتاری بھی ممکن ہو سکے۔ گرفتار شدگان سے تحقیق و تفتیش کے جدید طریقے اختیار کیے جائیں تاکہ دہشت گردی کے تربیتی ٹھکانوں تک رسائی حاصل ہو سکے۔

لڑاکا ونگ کے فرائض

لڑاکا ونگ کا فرض یہ ہوگا کہ وہ انٹیلی جنس ونگ کی معلومات، ہدایات، اور منصوبہ بندی کے مطابق فوری عمل درآمد کر سکے۔ لڑاکا ونگ کے پاس جدید اسلحہ، جاسوسی کے الیکٹرونک آلہ جات اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی سہولیات ہونی چاہئیں۔ اس ونگ کو دہشت گردی کی تمام اقسام کے مقابلے کی صلاحیت اور تربیت بھی حاصل ہونی چاہیے۔ اگر دہشت گردی کا دائرہ سرحدوں تک پھیل جائے تو اس فورس کی کمان اتنے عرصے کے لیے فوج کے پاس چلی جائے گی۔

انتظامی ونگ کے فرائض

انتظامی ونگ کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ لڑاکا ونگ کی تمام ضروریات، ان کی تربیت کے انتظامات، اور مؤثر نتائج کے حامل کارروائیوں کی تیاری اور انتظامات کرے۔

بحوالہ: اداریہ روزنامہ پاکستان مورخہ 24 اگست 2013ء
"دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کے سلسلے میں پیش کی جانے والی آج تک کی تجاویز میں سٹیزن کونسل آف پاکستان کی یہ تجویز سب سے اچھی تجویز ہے جس میں فوج، پولیس اور دوسری سیکیورٹی ایجنسیوں سے خصوصی تربیت یافتہ افراد لیکر پانچ ڈویژن پر مشتمل خصوصی فورس تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس فورس کو خصوصی طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مخصوص کیا جانا چاہیے جو اپنی تمام تر توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مرکوز کرے۔"

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...