محسن نقوی کا کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ، بریفنگ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور ہیڈ کمانڈر کی بھی شرکت
ہفتہ وار اجلاس
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی آئی اے کی نیلامی کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ
سیکیورٹی صورتحال کی بریفنگ
وزیر داخلہ کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور ہیڈ کمانڈر کوئٹہ بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے: رانا تنویر حسین
سیکیورٹی فورسز کی تعریف
محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہداء کی قربانی
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔








