لودھراں میں باراتیوں سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی، چار افراد جا بحق
حادثے کی تفصیلات
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن) بارات کے ساتھ جارہے باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ میں 4 باراتی جاں بحق ہو گئے، 27 افراد زخمی ہو گئے۔ لودھراں میں باراتیوں سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس سنگین حادثے میں چار باراتی جاں بحق 27 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ لودھراں کے علاقہ میں ہونے والے اس ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 18 نومبر تک ملتوی
حادثے کی وجوہات
بھوسے سے لدے ہوئے ٹرک سے ٹکرا جانے والی اس مسافر وین میں پچاس کے قریب باراتی سوار تھے۔ یہ بارات جہانیاں میں شادی کی تقریب ہونے کے بعد دلہن کو لے کر جہانیاں سے واپس گوگڑاں جارہی تھی۔ بعض عینی شاہدوں نے بتایا کہ یہ حادثہ وین چلانے والے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور ٹرک کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ ٹرک ڈائیور کی معاونت کرنے کے لیے کنڈکٹر بھی اس کے ساتھ موجود نہیں تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک پر بہت زیادہ پھیلا ہوا بھوسا لدا ہوا تھا۔
ریسکیو کارروائیاں
لودھراں شہر سے آنے والے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔








