ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت روزگار کا خانہ تھوڑا سا مشکل کا شکار ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے جیسے کچھ بلاک ہو کر رہ گیا ہو۔ اس وقت آپ کو بعد نمازِ مغرب روزانہ سورة واقعہ پڑھنے کا مشورہ ہے اور دعا بھی ضرور کریں۔ بڑی امید ہے جلد اس مشکل سے نکل آئیں گے اور آپ کی زندگی میں اب تبدیلیوں کا عمل بھی شروع ہو رہا ہےّ آپ ذہنی طور پر خود کو تیار بھی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مردہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئیں
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بندش وغیرہ میں خود کو مبتلا سمجھ رہے تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ ہفتہ بحکم اللہ بڑا مددگار ثابت ہوگا اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ اسی طرح سفر پر جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش بھی اب پوری ہونے جا رہی ہے اور روزگار کی بھی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست عمران چودھری انتقال کر گئے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اس ہفتے اپنے معاملات کے حوالے سے کافی بہتری کا سامنا رہے گا۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جس بھی مقصد کے لئے رقم درکار ہوگی اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ بیماری بندش یا کسی بھی قسم کے اثرات کا سامنا کیوں نہ ہو، اس سے نجات حاصل ہوگی۔ آپ کو اپنے لئے اور بھی کوئی بہتر راستہ دکھائی دے گا، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے کسی کام کے پیچھے پڑے ہوئے تھے، وہ رکاوٹ کا شکار تھا تو اب اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کو اب بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو غیبی مدد ملے گی۔ مالی حوالے سے بھی اور زندگی میں جو پریشانیاں ہیں، اس میں بھی، بس اپنی نیت صاف رکھیں اور ہر طرح کے گناہ والے کام سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے بچوں کو آپ بلاتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ مثال بنائیں: شیر افضل مروت
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں۔ آپ کو موجودہ جگہ سے ہی انشاءاللہ فائدہ حاصل ہوگا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے، ان کو اب بڑا اچھا سلسلہ مل جانے کی امید ہے۔ یہ ہفتہ مالی پوزیشن کو بہتر کرے گا اور قرض لینے اور دینے کے حوالے سے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ، گرفتاریاں
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں آپ کو اپنی گھریلو زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے برسوں بعد خبر مل رہی ہے۔ آپ کافی دنوں جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، اب اس میں مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ روزگار، صحت، خانگی معاملات ان سب میں بہتری کی امید ہے اور آپ کو اپنی زندگی میں بڑی بڑی تبدیلیوں کے لئے بھی اب بالکل تیار رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کا آج پھر جوڑ پڑے گا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جو بھی کام کرنا چاہ رہے ہیں، اللہ کا نام لے کر اب اس میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور جو رکاوٹ عرصہ دراز سے تنگ کررہی تھی وہ اب تیزی سے ختم ہوگی۔ یہ ہفتہ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم تعین کرے گا اور خواہشمند افراد کو روزگار، نوکری، اور رشتے وغیرہ میں جاری بندش کو ختم کرکے اس کو خوشخبری میں بدل دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کی نظر بندی ختم، فوری رہائی کا حکم!
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو اب مالی معاملات میں اہم تبدیلی کے بارے میں اچھی خبریں ملیں گی۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا اور جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری یا کسی بندش کا شکار تھے وہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ ہفتہ سفر کی خواہش کو پورا کرنے میں مددگار ہوگا اور آپ کے لئے جاری رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مددگار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن میں جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا” کا افتتاح
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ان دنوں کسی جانب سے بڑا مالی فائدہ حاصل ہونے کی بڑی امید ہے اور روزگار کے حوالے سے خاص طور پر بڑا فائدہ بھی ملے گا۔ خاص طور پر کاروباری حضرات کو۔ اس وقت آپ کو کسی جانب سے آفر ملنے کی امید بھی ہے، اگر قبول کرلیں گے تو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ آپ کی نوکری میں من پسند جگہ تبادلے اور ترقی کا امکان بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں جیسے کسی نے بلاک کرکے رکھ دیا ہو اور آپ خود بھی شاید کسی غلط کام میں مبتلا ہیں۔ خاص طور پر موبائل کا غلط استعمال صورتِ حال کو خراب کررہا ہے۔ آپ کی ایک بھی دل لگی والی غلطی خطرناک نتائج دے سکتی ہے۔ جو لوگ ایسے کسی کام میں مبتلا ہیں، وہ فوری توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی، محمد مالک
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
سفر کے متعلق اہم خبر ملے گی، کسی عزیز کی بیماری یا فوتگی کی اطلاع بھی مل سکتی ہے اور خود بھی صحت کے حوالے سے پریشان ہو رہے ہیں۔ پٹھوں کے امراض اور معدے کے امراض زیادہ ہو رہے ہیں اس کے لئے علاج کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کی ضرورت بھی ہے۔ اپنوں سے اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے، غصہ کم کریں ورنہ بات لڑائی جھگڑے تک جا سکتی ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
یہ ہفتہ برسوں کے بعد زندگی میں تبدیلی ہونے کی اطلاع بھی دے گا اور جو لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے، ان کے لئے خوشخبری بھی لے کر آیا ہے۔ ان دنوں نوکری کی تلاش ختم ہوگی بلکہ کاروبار کا خانہ کھلا ہوا ہے، یہاں ہر کوشش زیادہ کامیابی دلا سکتی ہے اور قرض وغیرہ کے حوالے سے سکون والی خبر ہے۔ من پسند جگہ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات ہوگی۔








