بلوچستان میں 2 دن میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشتگرد جہنم واصل، 18 شہری اور 15 جوان شہید، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 دن میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 18 شہری شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 33 بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل
دہشت گردوں کا مذموم ہدف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، فتنہ الہندوستان کے سپانسرڈ دہشتگردوں نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن، خاور مانیکا کے بیٹے نے ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
آپریشن کے نتائج
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، اور خاران میں کارروائیاں کیں۔ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے دوران 2 دن میں 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جن میں 3 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
شہادتیں اور تشویش
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان حملوں میں 15 جوان اور 18 شہری شہید ہوئے۔ حملوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنا کر صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ دہشت گردوں نے گوادر اور خاران میں خواتین، بچوں اور مزدوروں سمیت 18 شہریوں کو شہید کیا۔








