پولیس اہلکار نے چھاپے کی ویڈیو بنانے پر نوجوان کو گولی مار دی
فائرنگ کا واقعہ
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر لیہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کی جانب سے ایک گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید صاحب کو 15 مہینے کے پراسیس کے بعد سزا سنائی گئی، خواجہ محمد آصف
عینی شاہدین کی گواہی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 20 سالہ نوجوان نوید اکرم نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی، جس پر سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 523 چھاپہ مار کارروائیوں میں 667 ملزمان گرفتار
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے سب انسپکٹر سجاد بشیر اور اہلکار محمد رضا کو قابو میں لے لیا، تاہم، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو چھڑا کر لے گئی۔
متاثرہ خاندان کا مطالبہ
جاں بحق نوجوان کے ورثا نے پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے فوری طور پر نوکری سے برخاست اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.








