بدنام زمانہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام بھی سامنے آگیا

جیفری ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام بھی سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو مالیاتی فراڈ سے خبردار کردیا

کانگریس کی تنقید

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ مودی کا تعلق بھارت کے لیے انتہائی شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

ایپسٹین کے ای میل میں اشارے

کانگریس کے مطابق ایپسٹین نے ای میل میں واضح لکھا کہ مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل گئے، ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کے لیے ناچ گانا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو

اسرائیل کا دورہ

کانگریس کا کہنا ہےکہ وزیراعظم مودی نے 4 سے 6 جولائی 2017 تک اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ ایسپٹین کی ای میل مودی کے دورے اسرائیل کے 3 روز بعد لکھی گئی، اسرائیل کے دورے سے پہلے جون 2017 میں مودی نے امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ واضح ہو گیا کہ مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ گہرا اور پرانا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین کے قونصل جنرل طارق خالد ابراہیم اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد کے مابین ملاقات

ملک کا وقار اور مودی کے جوابدہی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے جس پر مودی کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ مودی بتائیں کہ وہ جیفری ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟ مودی اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟ ایپسٹین نے مودی کے دورے کو کامیاب لکھا، اس کا کیا مطلب ہے؟ قوم جاننا چاہتی ہے جیفری ایپسٹین کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے؟

بھارتی وزارت خارجہ کا ردعمل

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر کرنے والے ای میل پیغام کو مسترد کر دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کا جولائی 2017 میں اسرائیل کا سرکاری دورہ حقیقت ہے، لیکن ای میل میں باقی تمام مبہم حوالے ایک سزا یافتہ مجرم کے فضول خیالات ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...