آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان
آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ سکرین پر غیر اخلاقی ویڈیو چلا دی، 1 شخص گرفتار
افغانستان کی عالمی تنہائی
طالبان رجیم کی غیر جمہوری، پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان
سفارتخانہ کی سرگرمیاں بند کرنے کی تاریخ
محکمہ خارجہ و تجارتی امور آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا۔ طالبان کے متعین سفارتکار اور اعزازی قونصلر سمیت کسی نمائندے کو قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھولے لوگ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کی عمارت سجانے اور انتخابی فہرستیں چھاپنے سے جمہوریت آجاتی ہے، صحافی مبشر علی زیدی
طالبان کی نمائندگی سے انکار
آسٹریلوی جریدے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے طالبان رجیم کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری ترجیح متاثرین سیلاب کی آبادکاری اور بچوں کے چہروں کی مسکراہٹ واپس لانا ہے: وزیر تعلیم
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے افغان طالبان رجیم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختلاف رائے پر بندشوں کی شدید مذمت کی ہے۔
شہریوں کی مشکلات
ریفیوجی کونسل آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شہری، طالبان رجیم کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔








