پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ثمرات آنا شروع، ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کردیا

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا اعلان

لاہور(آئی این پی ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا آسٹریلیا میں پاکستانی سفارتخانے میں 16 کروڑ سے زائد کی مبینہ خرد برد کا انکشاف

صدر کا بیان

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم قیمتوں میں اضافے پر 4 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی میں اتنی دلیری سے گفتگوکرتے نہیں سنا تھا، سفید پوش بابے کی بات ختم ہوئی، ہر طرف سناٹا تھا، شرمندگی سے رنگ فق،کچہری ختم، نظریں جھکی تھیں

حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حالیہ ہڑتال میں وفاقی اور حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جو وعدہ کیا تھا، موٹروے پولیس اس کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ ہم پھر سے ملک گیر ہڑتال کر لیں۔

دوبارہ ہڑتال کا انتباہ

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے واضح کیا کہ اگر ہم سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ہم دوبارہ ملک گیر ہڑتال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں ہونے والے تمام نقصانات کی ذمہ داری وفاقی اور حکومت پنجاب پر ہوگی۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...