پاکستان 63 فیصد شرحِ خواندگی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ہے، فافن رپورٹ
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار پر شرح خواندگی سے متعلق فافن کی جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی، 2 ملزم گرفتار
پاکستان کی شرح خواندگی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد ہے، جو جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ 20189 کے مقابلے میں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو انتہائی سست پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیپسٹی چارجز اور روپے کی قدر میں کمی، پاکستان میں 3 سال کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہونے کا انکشاف
جنس کے اعتبار سے خواندگی
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54 فیصد ہے، جو واضح صنفی عدم مساوات کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبائی سطح پر پنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
جنوبی ایشیا میں شرح خواندگی کا موازنہ
رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیامیں مالدیپ 98 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سری لنکا میں شرح خواندگی 93 فیصد، بھارت میں 87 فیصد اور بنگلا دیش میں 79 فیصد ہے۔ خطے کی اوسط شرح خواندگی 78 فیصد ہے، جبکہ پاکستان اس اوسط سے بھی خاصا پیچھے ہے۔
نوجوانوں اور بالغوں کی خواندگی
فافن کے مطابق نوجوانوں میں شرح خواندگی 77 فیصد جبکہ بالغ آبادی میں یہ صرف 60 فیصد ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25-اے کے تحت تعلیم کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پاکستان ایس ڈی جیز کے تحت معیاری تعلیم کا پابند ہے۔








