بلوچستان: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
بلوچستان میں دفعہ 144 کا نفاذ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیر پورٹ پر کارگو طیارے کا انجن اڑان بھرتے ہی دھماکے کے بعد بند ہوگیا، ہنگامی لینڈنگ
اسلحہ کی نمائش پر پابندی
روزنامہ جنگ کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 1روپے 22پیسے، اوپن مارکیٹ میں 2روپے سستا
غیر رجسٹرڈ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے CSS کے امتحان کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
اجتماعات اور جلوس پر پابندی
اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے کی شہادت
چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی
محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر چہرے کو مفلر یا کسی اور چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندیوں کا اطلاق اور قانونی کارروائی
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.








