صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا
صدر آصف علی زرداری کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: منور فاروقی کے بیٹے میں کاوا ساکی بیماری کا انکشاف، یہ بچوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ وہ باتیں جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں
سیاسی صورتحال پر غور
ذرائع کے مطابق، صدر پاکستان اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کی پاکستان میں ریکارڈ توڑ اوپننگ
وزیراعظم سے ملاقات
چند روز قبل، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں کے پی کے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
حمایت کی درخواست
ذرائع کے مطابق، گورنر نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ ہمیں سپورٹ دیں ہم تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔








