گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا
فیس بک کے ذریعے لاپتا خاتون کی تلاش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مدد سے گھر سے لاپتا ہونے والی خاتون کو 3 سال بعد تلاش کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز کے الاؤنس میں اضافہ: پاکستان میں ججوں کو تنخواہ کے علاوہ کن مراعات کا حصول ہوتا ہے؟
واقعات کا پس منظر
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنو میں پیش آیا، جہاں 23 سالہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلاش کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف: عمران خان کی رہائی اور اقتدار میں واپسی کے لیے احتجاج کا سلسلہ
خاتون کی گمشدگی کا معاملہ
پولیس نے بتایا کہ کویتا نامی خاتون کی 2017 میں ونے کمار سے شادی ہوئی تھی اور وہ 5 مئی 2021 کو گھر سے لاپتا ہوئی۔ کویتا کے گھر والوں نے بیٹی کے نہ ملنے پر سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اس کے شوہر، بہنوئی، ساس اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
تلاش کے دوران مشکلات
شادی سے انکار پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ تاہم، تلاش کے باوجود کویتا کا پتا نہیں چلا اور ایک سال بعد کویتا کے شوہر نے اس کے گھر والوں پر بیوی کے اغوا کا کیس دائر کر دیا۔ اس کے بعد عدالت نے واقعے کی حقیقت جاننے اور کویتا کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی گرفتاری کی کوشش، کس طرح ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر تک پہنچے؟
فیس بک کی مدد سے تلاش
پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کویتا کی تلاش شروع کی گئی اور پھر اسی دوران اس کے فیس بک اکاونٹ پر ایک جعلی نام اور شناخت کے ساتھ سرگرمی دیکھی گئی، جس پر پولیس کویتا کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی۔
کویتاکا اعتراف
پولیس نے مزید بتایا کہ کویتا کو لکھنو کے علاقے دلی گنج میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پایا اور پوچھ گچھ کے دوران کویتا نے بوائے فرینڈ گپتا کے ساتھ رہنے کا اعتراف بھی کیا۔