بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا، ماہرین کی ہنگامی بھرتی کا حکم
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی
لاہور میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر نے آسٹریلیا کے خلاف 36 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے اور اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر کی 39 ویں نصف سنچری بنا کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 31 سالہ بابر اعظم کا یہ 139 واں میچ تھا، ان سے قبل کوہلی نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے روز لاہور کے معروف اچھرہ بازار کی بند دوکان میں چوری فیملی کی انوکھی واردات
ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ
خیال رہے کہ کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان روہت شرما اس فہرست میں 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 31 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 29 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم کی ریکارڈز کی تفصیلات
واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے 139 اننگز میں 39.51 کی اوسط سے 4 ہزار 505 رنز بنائے ہیں۔








