عثمان ہادی قتل کیس: مرکزی ملزم کے قریبی ساتھی نے اعترافی بیان دیدیا
شریف عثمان ہادی کا قتل کیس
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے نوجوان سیاستدان شریف عثمان ہادی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم کے قریبی ساتھی نے اعترافی بیان دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف عثمان ہادی کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کریم مسعود عرف راہول کے قریبی ساتھی فیصل روبیل نے عدالت میں اعترافی بیان دینے کا فیصلہ 2 مرحلوں کے ریمانڈ کے بعد کیا، تفتیشی افسر نے سی آئی ڈی پولیس کے اسسٹنڈنٹ سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے عدالت کو آگاہی دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق فاسٹ بولر بریٹ لی آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل
عدالتی کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق درخواست منظوری کے بعد ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ محمد محبوب الرحمان نے بیان قلمبند کیا اور بعدازاں ملزم کو جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد کی جان چلی گئی
سیاسی انتقام کا اعتراف
بیان کے ذریعے روبیل نے نوجوان سیاستدان کے قتل میں اپنے کردار کو تسلیم کیا اور بتایا کہ یہ عمل سیاسی انتقام کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد انتخابی عمل کو متاثر کرنا تھا۔
گرفتاری اور ریمانڈ
سی آئی ڈی نے ملزم کو 21 جنوری کو گرفتار کیا اور اگلے ہی روز عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا تھا۔








