ترکش چکن اور بریانی کھا کر ہم انگلیاں ہی چاٹتے رہ گئے، نیل گائے اور ہرن کا گوشت اس قدر لذیز ہوتا تھا کہ پیٹ گنجائش سے زیادہ بھر جاتا تھا۔

مصنف کی معلومات

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 426

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی کو نامزد کردیا۔

بریانی کی دعوت

چند دن بعد انہوں نے فون کر کے بریانی کی دعوت دے ڈالی۔ اتفاق سے عمر اور احمد بھی بہاول پور آئے ہو ئے تھے۔ اس روز احمد بھی ان کا مہمان بنا اور ٹرکش چکن اور بریانی کھا کر ہم انگلیاں ہی چاٹتے رہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں نیٹو فوجی محاذِ جنگ سے کچھ پیچھے رہے اور وہ فرنٹ لائن پر نہیں تھے، ٹرمپ

لیاقت بھائی کا تعارف

اتنے میں ایک اور صاحب بھی وہاں چلے آئے یہ لیاقت بھائی تھے۔ خانقاہ شریف کے رہائشی اور مین بازار میں کپڑے کے کاروباری۔ یہ عمر بھائی کے گہرے دوست تھے۔ مجھ سے تعارف ہوا تو میرے بھی دوست بن گئے اور محبت کا یہ سلسلہ آج بھی قائم ہے۔ وہ شکار کھیلنے کے شوقین ہیں اور ان کے گھر والوں کو نیل گائے اور ہرن کا گوشت بنانے میں ملکہ حاصل ہے۔ میں نے ان جانوروں کا ایسا لذیز گوشت کہیں اور نہیں کھایا۔ نیل گائے اور ہرن کا گوشت اس قدر لذیز ہوتا تھا کہ ناک اس کی خوشبو کی تاب نہ لا سکتی تھی اور پیٹ گنجائش سے زیادہ بھر جاتا تھا۔ کئی بار عامر، مسعود صابر اور میں ان کے ہاں نیل گائے کا گوشت کھانے آئے تھے۔ لیاقت اور عمر بھائی دونوں ہی درویش آدمی ہیں۔ حضرت محکم الدین سرانی ؒ کے چاہنے والوں کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300روپے اضافہ

انٹرویو بورڈ کی تشکیل

ممبر انٹرویو بورڈ؛ غالباً مارچ 2013ء کی بات تھی۔ مجھے ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والے سب انجینئرز کی بھرتی کے لئے انٹرویو بورڈ کا ممبر نامزد کیا۔ یہ انٹرویز 2دن تک ملتان میں ہونے تھے۔ میرے لئے یہ اعزاز کی بات تھی کہ محکمہ کی طرف سے کسی ڈائریکٹر کی پہلی بار ایسی نامزدگی ہوئی تھی۔ میں مقررہ دن ملتان پہنچ گیا۔ میرے علاوہ اس بورڈ میں ساہی وال سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی سیکرٹری چوہدری محمد رؤف ممبر پبلک سروس کمیشن پنجاب اس بورڈ کے چیئرمین جبکہ زوالفقار احمد پرنسپل ٹیوٹا (TEVTA) ملتان ٹیکینکل ممبر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حماس کا بڑا حملہ، 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 14 زخمی

انٹرویو کے تجربات

چائے کے دوران ہمارا تفصیلی تعارف ہوا اور پھر انٹرویوز شروع ہوئے۔ انٹر ویو کے لئے آنے والے امیدواروں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا۔ اکثر امیدواروں کے لباس سے غربت اور چہروں پر پریشانی عیاں تھی۔ چوہدری رؤف امیدواراں سے ان کی فیملی اور تعلیم کے بارے سوالات کرتے جبکہ ذوالفقار ان سے ٹیکنیکل سوالات پوچھتے اور میں ان سے محکمہ مقامی حکومت کے بارے سوال کرتا۔ لنچ کا وقفہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے دورۂ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے:عظمیٰ بخاری

درد دل رکھنے والی گفتگو

لنچ ذوالفقار کے گھر سے تیار ہو کر آیا تھا۔ بہت لذیز اور پر تکلف۔ اسی دوران مجھے چوہدری رؤف سے کھل کر باتیں کرنے کا موقع ملا اور باتوں باتوں میں پتہ چلا کہ میرے عزیز دوست نعیم اسلم دھوریہ کے اچھے شناسا تھے۔ نعیم سے میری دوستی 3 دھائیوں سے زیادہ پر مشتمل تھی۔ ہمارے بچے اب اس دوستی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔ چوہدری رؤف درد دل رکھنے والے نفیس اور عمدہ شخصیت کے مالک تھے۔ میں نے ان سے درخواست کی؛
”سر! ان امیدواروں کا تعلق جنوبی پنجاب کے پس ماندہ اضلاع سے ہے۔ غربت ان بچوں کے چہروں سے نظر آتی ہے۔ کوئی چوکیدار کا بیٹا ہے تو کوئی مالی کا اور کوئی مزدور کا۔ نہ جانے ان کے والدین نے انہیں اچھے دنوں کی آس میں کتنی اور کیسی مشکلات سے پڑھایا ہوگا۔ آج یہ یہاں تک پہنچے ہیں۔ سر! ہم ان میں سے 18/20 والے بچوں کو بھی سلیکٹ کر لیں تو نیکی ہو گی اور ان کے والدین کی ان دیکھی دعائیں سے شاید اللہ بھی ہم سے راضی ہو جائے۔ مشکل وقت میں یہ دعائیں ہمارے بہت کام آئیں گی۔“

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کی جانب سے قتل کی دھمکیوں پر مبنی وائرل ویڈیو کھلی غداری، دہشت گردانہ سوچ اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے,طارق فضل چودھری

امیدواروں کی منتخب کرنے کا عمل

توجہ سے سنی میری بات شاید ان کے دل میں اتر گئی تھی۔ مسکرائے اور حامی بھر لی۔ ذوالفقار سے میں پہلے ہی بات کر چکا تھا۔ باقی وقت میں تین چار ایسے امیدواروں کو بھی سلیکٹ کر لیا جو 18/20 تھے۔ ان میں سے ایک بچے کے پاؤں میں ٹوٹے ہوئے جوتے تھے، ایک کا باپ اس کی پڑھائی کی وجہ سے مقروض تھا، ایک بچے کو اس کی بیوہ ماں نے برتن دھو کر پڑھایا تھا۔ میں ہمیشہ سے اس بات کا قائل رہا ہوں کہ ”اللہ نیکی کا موقع ہر شخص کو نہیں دیتا۔“

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...