جس مسافر بس میں ڈیش کیم نہیں ہوگا وہ بس روڈ پر نہیں آئے گی، ہر بس میں 2 ڈرائیوروں کا ہونا لازمی ہوگا، موٹروے پولیس
موٹروے پولیس کا نیا اقدام
کراچی(آئی این پی )ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں سیفٹی اور مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کیلئے ڈیش کیمرے لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیوروں کی نگرانی، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے، جس سے سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد رمضان بٹ 3 سال کے لیے لیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
ڈیش کیمروں کی تنصیب
ایک انٹرویو میں سید فرید علی نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی بہت سے اقدامات کئے گئے تھے، اب ہم نے مسافر بسوں میں ڈیش کیمرے لگائے ہیں جن سے ڈرائیوروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کیلئے ایک خصوصی سافٹ ویئر بنایا گیا ہے جس میں ڈرائیوروں کا سارا ڈیٹا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانامہ سکینڈل سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست آئینی بینچ نے نمٹا دی
بس مالکان کی ذمہ داریاں
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان تمام بسوں کے مالکان کو پابند کردیا گیا ہے کہ جس مسافر بس میں ڈیش کیم نہیں ہوگا وہ بس روڈ پر نہیں آئے گی اور ہر بس میں دو ڈرائیوروں کا ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ہر وہ گاڑی جس کا فٹنس سرٹیفیکٹ نہیں ہوگا وہ ہائی وے یا موٹر وے پر نہیں آسکتی۔
ڈرائیوروں کی تربیت کا مسئلہ
ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں کی اہلیت کی بات کی جائے تو ہمارے ڈرائیور حضرات کی اکثریت ناخواندہ اور غیر تربیت یافتہ ہے، جس کی وجہ سے ان کی بہت بڑی تعداد جدید دور کے تقاضوں اور ٹریفک کے اصولوں کو سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے۔








