بلوچستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمن کا منظم حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، پاکستان جرنلسٹس فورم جدہ

پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی تعریف

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین نے وطن عزیز کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف بہادرانہ اقدام کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بلدیہ ٹاون میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

بھارتی دہشت گردی کا جواب

فورم کے اراکین کا کہنا ہے کہ بھارت کی وحشیانہ دہشت گردی، جو کہ وہ افغانستان کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ملک پاکستان میں کررہا ہے، کئی مرتبہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی ادارے اسے منہ توڑ جواب دے چکے ہیں۔ مگر پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے ملک دشمنوں کو جنونی بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

بلوچستان میں منظم حملہ

فتنہ الہندوستان نے اس مرتبہ بلوچستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کیلئے منظم حملہ کرنے کی کوشش کی، مگر ہماری سیکیورٹی فورسز نے اپنے لئے جام شہادت کو ترجیح دیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اپنے عوام کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

حکومت اور عسکری قیادت سے درخواست

پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین نے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت سے درخواست کی ہے کہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی پشت پر جو لوگ بھی ہیں، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ اراکین نے کہا کہ دہشت گرد بھارت کی حمایت سے حملے کر رہے ہیں اور پی جے ایف نے کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اظہار خیال کرنے والے اراکین

اظہار خیال کرنے والوں میں پی جے ایف کے اراکین امیر محمد خان، معروف حسین، جمیل راٹھور، اکرم اسد، شاہد نعیم، خالد چیمہ، ذکیر بھٹی، محمد امانت اللہ، جاوید راہو، عامل عثمانی اور دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...