آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد سپنر عثمان طارق مشکل میں پڑ گئے
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھانا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قومی سپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو مشکوک بنانے کی مہم شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: نہروں کا معاملہ: کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال، داخلی دروازے بند ، عدالتی کارروائی معطل
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان طارق کی غیر موجودگی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسی وجہ سے عثمان طارق کو سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایف سی کمنٹیٹر جو روگن نے شراب نوشی ہمیشہ کیلئے چھوڑ دی، وجہ کیا بنی؟
دوسرے میچ کی شاندار کارکردگی
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان طارق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمرون گرین سمیت دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم آؤٹ ہونے کے بعد کیمرون گرین نے میدان میں ہی عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا، جس پر معاملہ مزید طول پکڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہومبرگ کے ریلوے میوزیم میں ماڈل گاڑیوں کا سب سے بڑا نظام، دنیا بھر سے ریل کے شوقین خصوصی طور پر دیکھنے کے لیے پہنچتے ہیں
عثمان طارق کا سوشل میڈیا پر ردعمل
واقعے کے بعد عثمان طارق نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سٹوری شیئر کی، جس میں روتے ہوئے بچے کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا، "آؤٹ ہونے کے بعد؟" یہ ردعمل سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوا اور شائقین کرکٹ میں بحث کا باعث بن گیا۔
Last wicket! Usman Tariq traps Matthew Kuhnemann and Pakistan seal a massive 90-run win #PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/X4csLV3F9H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 31, 2026
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
آسٹریلوی میڈیا کی جانچ
بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ آسٹریلوی میڈیا نے بھی عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کو شہ سرخیوں میں جگہ دے دی، جسے بعض حلقوں نے منظم مہم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نور مگسی کو پاکستان پیپلز پارٹی گلف کا جائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا
سعید اجمل کا ردعمل
یاد رہے کہ ماضی میں سابق پاکستانی سپنر سعید اجمل بھی اسی نوعیت کی مہم کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس معاملے پر سعید اجمل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کیمرون گرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کیمرون گرین کا ردعمل قابلِ افسوس اور غیر پیشہ ورانہ تھا۔ اگر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر کوئی اعتراض ہے تو اسے آئی سی سی یا میچ ریفری کے سامنے اٹھایا جانا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا اور کیمرون گرین کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی کھلاڑی میدان میں اس طرح کا رویہ اختیار نہ کرے۔
آسٹریلوی اخبار کی نصیحت
دوسری جانب ایک معروف آسٹریلوی اخبار نے اپنے تبصرے میں آسٹریلوی کرکٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنازعات کے بجائے اپنے کھیل پر توجہ دیں۔








