ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی نئی کارروائیاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت
انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں اضافہ
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق راشد لنگڑیال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور یہ گزشتہ سال کی نسبت دگنی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار
گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندہ صفت ملزم کو 10 سال قید کی سزا
نان فائلرز کے خلاف اقدامات
انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے پاس نان فائلرز کا پورا ڈیٹا موجود ہے، اور ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعہ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
وزیر اعظم کا واضح پیغام
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔
پابندیاں لگانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے پانچ ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی۔ ان پانچ پابندیوں میں جائیداد، گاڑیوں کی خریدوفروخت، بین الاقوامی سفر، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔