کراچی کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار
کراچی میں رحمان ڈکیت کے بیٹے کی گرفتاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کلاکوٹ سے رحمان ڈکیت کے بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے مزید 6 ڈرونز تباہ کر دیئے : سیکیورٹی ذرائع
ملزم کی شناخت
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت جبران ولد عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کوئی تقریب یا میٹنگ ہو تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کروں گا، محمد سہیل آفریدی
ماضی کے مقدمات
ملزم عادی پیشہ ور ہے، اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
قانونی کارروائی
ملزم کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








