عمران خان کی حکومت میں دیگر جماعتوں کی قیادت جیلوں میں تھی اور آج وہ خود جیل میں ہیں، یہ ایک انتقامی تاثر ہے جو ملکی سیاست میں ابھر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

پولیٹیکل وکٹمائزیشن پر گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے بدقسمتی سے پاکستان کے اندر پولیٹیکل وکٹمائزیشن بہت بڑھ چکی ہے۔ عمران خان کی حکومت میں دیگر جماعتوں کی قیادت جیلوں میں تھی اور آج وہ خود جیل میں ہیں، یہ ایک انتقامی تاثر ہے جو ہماری ملکی سیاست میں ابھر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

متوازن سوچ کی ضرورت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اس حوالے سے ایک متوازن سوچ کی طرف جانا ہوگا۔ حزبِ اختلاف اور حزبِ اقتدار کے درمیان تناؤ کے جو ادوار اس سے قبل گزرے ہیں، چاہے وہ پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رہے ہوں، انہوں نے بھی پاکستان کو کوئی اچھے نتائج نہیں دئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے، ’’بینک آف بلوچستان‘‘ کے قیام کی اصولی منظوری دیدی

پاکستان کی معاشی صورتحال

آج بھی پاکستان پورے خطے میں واحد ملک ہے جو معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، ہم دوستوں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہماری ریزرو میں کچھ ڈالر بھیج دیں۔ اس ساری صورتحال میں یقیناً پاکستان کی اس وقت کی پوزیشن درست نہیں ہے۔

فیصلے لینے کا طریقہ

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فیصلے سیاست دان نہیں کر رہے، فیصلے پارلیمان میں نہیں ہو رہے، فیصلے سیاسی ڈیبیٹ کے تحت نہیں ہو رہے، بلکہ ایک خاص محل کے اندر فیصلے ہوتے ہیں اور پورے ملک پر ایک دم لاگو ہو جاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...