یومِ یکجہتیٔ کشمیر کو تفریح یا عام تعطیل کے طور پر پیش کرنا ناقابلِ قبول ہے، یہ صرف قومی جذبات کی توہین نہیں بلکہ کشمیری عوام کی لاکھوں قربانیوں کی کھلی بے حرمتی ہے، سردار عبدالقیوم نیازی
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی رائے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کو تفریح یا عام تعطیل کے طور پر پیش کرنا سراسر ناقابلِ قبول ہے۔ یہ صرف قومی جذبات کی توہین نہیں بلکہ کشمیری عوام کی لاکھوں قربانیوں کی کھلی بے حرمتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
کشمیری عوام کی قربانیاں
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا 77 سال سے ظلم سہنے والے کشمیری بھائی بہنوں کے حق میں اظہار یکجہتی کا دن اس طرح معمولی اور کھیل کھیلنے کے انداز میں پیش کرنا نہ صرف کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ حکومت کی سنجیدگی اور ذمہ داری پر بھی سنگین سوالیہ نشان لگاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
یومِ یکجہتیٔ کشمیر کو تفریح یا عام تعطیل کے طور پر پیش کرنا سراسر ناقابلِ قبول ہے۔ یہ صرف قومی جذبات کی توہین نہیں بلکہ کشمیری عوام کی لاکھوں قربانیوں کی کھلی بے حرمتی ہے۔ 77 سال سے ظلم سہنے والے کشمیری بھائی بہنوں کے حق میں اظہار یکجہتی کا دن اس طرح معمولی اور کھیل کھیلنے کے… https://t.co/hK3JBAlmcV
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AQayyumNiaziPTI) February 2, 2026








