پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی
بسانت کی تیاریوں میں اہم پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 6 تا 8 فروری کو بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت، پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کپتانی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اگر۔۔ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
اجازت یافتہ اضلاع
لاہور کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں قابلِ اجازت پتنگ سازی مواد بنانے کی اجازت دی گئی۔ حکومت پنجاب نے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت منظوری دی، ان 4 اضلاع میں مینوفیکچررز متعلقہ ڈپٹی کمشنر کیساتھ رجسٹر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 37ڈبل اے سے 30ستمبر تک ملک بھر کی ملیں بند ہو جائیں گی،صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
رجسٹریشن کے قوانین
تمام مینوفیکچررز حکومت پنجاب کے e-Biz پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروائیں گے۔ رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف کائٹ فلائنگ رولز کے مطابق پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے۔ رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز یا سیلرز کو پتنگیں اور ڈور فروخت کر سکیں گے۔ تیار کردہ پتنگیں اور ڈور صرف لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو استعمال کیلئے فروخت کی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی سفر کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، تیل کے بغیر چلنے والے جہاز کی کامیاب لینڈنگ
کام کرنے کی حدیں
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ان چار اضلاع میں تیار کردہ پتنگ بازی کا سامان لاہور کے علاوہ کسی اور ضلع میں فروخت یا استعمال نہیں ہو گا۔ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں صرف مینوفیکچرر کی رجسٹریشن ہو گی۔ ان چار اضلاع میں ٹریڈر یا سیلر کے طور پر رجسٹریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔
حکومتی ہدایات
چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو منظوری کے مطابق انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ 6، 7، اور 8 فروری کو بسنت کی اجازت صرف لاہور کیلئے دی گئی ہے۔ مقررہ تواریخ سے قبل اور پنجاب کے کسی اور ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہے۔ چاروں اضلاع مزید رہنمائی کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے روابطہ کر سکتے ہیں۔








