وفاقی وزیر علیم خان نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے سینیٹ اجلاس میں معذرت کرلی

معذرت کا واقعہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے سینیٹ اجلاس میں معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بنی گالہ میں نظر بند کردیا جائے ، وہ ضدی ہیں غدار نہیں،ابتدائی مصالحت ہو جائے تو۔۔؟ سہیل وڑائچ نے سیاسی ڈیڈ لاک کو “راستہ ” بتا دیا

اجلاس میں اظہار خیال

روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب میں علیم خان نے کہا کہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایک واقعہ ہوا، 24 سال سے سیاست میں کوشش کی ہر کولیگ سے احترام کا رشتہ رکھوں۔ کبھی ایسے لمحات آ جاتے ہیں، میں محترمہ سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر ارکان سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انتشار صرف این آر او کے لئے ملکی امن داو پر لگا رہی ہے:وزیر اطلاعات

پلوشہ خان کا جواب

اس پر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم سب کی عزت برابر ہے، پرامید ہوں کہ آئندہ سب ممران کی عزت و احترام کی جائے گی، آئندہ کمیٹی اجلاس میں یہ ماحول نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا کچے میں آپریشن، موٹر وے سے اغوا ہونے والے 11 مغوی بازیاب

ماضی کا واقعہ

یاد رہے کہ 19 دسمبر کو پیش آنے والا واقعہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی لیکن کیا امریکی ڈالر کی جگہ کوئی اور کرنسی اختیار کی جا سکتی ہے؟

تلخ کلامی کی تفصیلات

عبدالعلیم خان نے پلوشہ خان کو شٹ اپ کہا تھا تو جواب میں پلوشہ نے انہیں یو شٹ اپ کہہ دیا تھا، سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاؤ کروانے کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں۔

عزت و احترام کی اپیل

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے؟ جس کے جواب میں علیم خان بولے آپ عزت کریں گے تو آپ کی عزت ہم کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...