شب برأت کے حوالے سے 4 فروری کو چھٹی کا نوٹیفکیشن فیک نکلا
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شب برأت کے حوالے سے 4 فروری کو چھٹی کے نوٹیفکیشن کو فیک قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
تفصیلات
سوشل میڈیا پر پنجاب میں چھٹیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 فروری سے 8 فروری پنجاب بھر میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا مؤقف
وزیر اطلاعات پنجاب نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، یہ فیک ہے۔"
ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، یہ فیک ہے pic.twitter.com/BKPsjBLNEI
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 2, 2026








