کراچی ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

کراچی میں خودکش دھماکے کی تفتیش
کراچی (ویب ڈیسک) ایئرپورٹ سگنل کے قریب اتوار کی شب ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں پولیس نے خودکش بمبار شاہ فہد کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں ٹیکسٹائل کارخانوں پر قبضے کی جنگ، اٹلی میں چینی جوڑے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
ملیر میں کارروائی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے ملیر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران خودکش بمبار کے قریبی عزیز کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر خاتون کی بھی گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان
حملہ آور کی رہائش
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور شاہ فہد نے حملے سے قبل گرفتار شخص کے گھر میں قیام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتہ پارٹی باقاعدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جمہوری انداز میں دوبارہ تنظیم کو بہتر نہ بنایا گیا اور نظم و نسق بہتر نہ بنایا گیا تو انتشار بڑھ جائے گا.
خاتون کی شمولیت
تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی میں خاتون بھی ملوث ہے، خاتون سمیت دو افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال شہریوں سے درخواست کریں گے کہ نومبر دسمبر میں شادیاں نہ رکھیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا سموگ تدارک کیس میں بیان
بیک اَپ گاڑی کے انکشافات
ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران دہشت گرد کے بیک اَپ پر موجود ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا جبکہ بیک اَپ پر موجود گاڑی سے بنائی گئی ویڈیو بھی تفتیشی اداروں کو مل گئی جس میں حملہ آور کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کی اہمیت
دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کی ویڈیو حملے سے قبل بنائی گئی تھی جبکہ مبینہ ساتھی نے صدر میں قائم ہوٹل میں خودکش حملہ آور سے ہوٹل میں ملاقات بھی کی تھی.