آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم 100 سالہ مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث شدید زخمی، اسپتال منتقل
مختلف نام زیر غور
دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے لئے مختلف نام زیر غور ہیں۔ آئی جی پنجاب کے لئے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے نام بھی زیر غور ہیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں
آئی جی پنجاب عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔۔۔پنجاب حکومت!! #DunyaNews #LatestNews #breakingnews #IGPunjab pic.twitter.com/Nnso32qoEy
— Dunya News (@DunyaNews) February 2, 2026








