کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے بھی بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کر دی
ایرانی قونصل جنرل کی دہشتگردی کی مذمت
کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے بھی بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی
دہشتگردی کے خلاف مؤقف
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں، ایران خطے میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید ہاشمی بزرگ سیاستدان ہیں لیکن بدقسمتی سے آج وہ خود گمراہ ہوچکے ہیں،اختیار ولی
ایران کی جانب سے ممکنہ جواب
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد کریمی تودشکی کا کہنا تھا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ اگر ایران کے خلاف جنگ چھڑی تو اس سے مڈل ایسٹ اور قریبی ممالک متاثر ہوں گے۔ پاکستان کے ساتھ ایران کا گہرا برادرانہ تعلق ہے، پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ پاکستان اور عرب ممالک نے کوشش کی کہ مذاکرات کے ذریعے صورتحال بہتر ہو۔
ایران میں موجودہ حالات
محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ ایران میں اس وقت کوئی ٹینشن نہیں، حالات نارمل ہیں۔ ایران میں مظاہروں کے دوران حالات کی خرابی میں امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی تھی۔ ایران کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے, ایرانی عوام امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایرانی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔








