بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا: ٹرمپ
تجارتی معاہدے پر اتفاق
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، 75 ہزار سے زائد میٹرک ٹن گندم ضبط
بھارت کی روسی تیل کی خریداری روکنے پر رضامندی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری روکنے اور امریکا اور وینیزویلا سے تیل کی خریداری میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
امریکی ٹیرف میں کمی
اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر بیان میں، امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت پر عائد امریکی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیا جارہا ہے۔ بھارت بھی امریکہ کے خلاف اپنے ٹیرف صفر تک کم کرنے کے اقدام کرے گا۔
بھارتی وزیر اعظم کا عزم
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 500 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر اشیاء خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔









