عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس مداحوں کو نہ بھایا
ماہرہ خان کا کنسرٹ میں ڈانس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں سپر اسٹار ماہرہ خان کا ڈانس تنقید کی زد میں آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت خیبرپختونخوا کا 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
ماہرہ خان کی کامیابیاں
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ان فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میں غیر معمولی کامیابیاں سمیٹیں۔ ڈرامہ ہم سفر نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، جبکہ صدقے تمہارے، شہرِ ذات، ہم کہاں کے سچے تھے اور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ان کے نمایاں پراجیکٹس میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
سوشل میڈیا پر مقبولیت
ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔ حال ہی میں وہ وہاج علی کے ساتھ ایک خوبصورت ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں، جبکہ دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے نئے اختیارات: لاٹھی چارج اور گرفتاری شامل
کنسرٹ کی تقریب
گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا، جہاں عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا "ترستی ہیں نگاہیں" پیش کیا۔ اس موقع پر ماہرہ خان کو اسی گانے کی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل کب شروع ہوگی؟ انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔ حتمی تاریخ سامنے آگئی
اُنداز اور تنقید
ماہرہ نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چُوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ان کے کھلے بال ان کے انداز کو مزید نکھار رہے تھے۔ تاہم، ماہرہ خان کا یہ ڈانس عوام کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا بلکہ زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم
صارفین کے تبصرے
تنقید اور مقابلے
کئی صارفین نے ان کے ڈانس مووز پر تنقید کی، ایک صارف نے لکھا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے یہ ڈانس مووز مناسب نہیں تھے، جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں لوگ عمر بڑھنے کے بعد بھی خود کو کم عمر کیوں دکھانے کی کوشش کرتے ہیں؟
کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے اس انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کی وائرل کنسرٹ موومنٹ سے بھی کیا۔ ایک تبصرہ کچھ یوں تھا کہ آپ نے تارا ستاریا کو کاپی کرنے کی کوشش کی مگر متاثر نہ کر سکیں، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ یہ کرینا کپور بننے کی کوشش ہے۔








