چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں: شیخ رشید
شیخ رشید کی چیف جسٹس سے اپیل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
سزاؤں کا مسئلہ
روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 40 سال کی سزائیں ہوئی ہیں، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ اپیلیں سنی جائیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے کو 40 سال کی سزا ہوئی، لوگوں کے گھروں میں ماتم چل رہا ہے، جو قصور وار ہیں ان کو سزائیں ملیں اور جو بے قصور ہیں ان کو رہائی نصیب ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اہم پیش رفت، پاکستان ایکسپریس وے کی 800 کلومیٹر طویل شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع
کاشتکاروں کی حالت زار
انہوں نے کہا کہ شب برأت کے دن میری دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے لیے کچھ کرے، کاشتکار رل گئے ہیں ان کی صورتِ حال بہت خراب ہے۔
تجارت اور تعلیم کے مسائل
ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 ہزار ریڑھیاں اور کھوکے تباہ ہوچکے ہیں، شہر میں سناٹا ہے، ہم نے راولپنڈی میں 60 تعلیمی ادارے بنائے۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کالج اور یونیورسٹیاں خالی ہیں، تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہیں۔








