مجھے فقیر بنا دیا ہے، میرے پاس کوئی انٹرویو کیلئے نہ آئے،’ اداکار راشد محمود یوٹیوبرزپر برہم
راشد محمود کی یوٹیوبرز سے اپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود نے یوٹیوبرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انٹرویو لینے کے لیے نہ آنے کی اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ریٹ 4200 روپے فی من مقرر کیا جائے: شرجیل میمن کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
اسپیشل درخواست
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ 'میں بہت دکھی دل سے گزارش کررہا ہوں، یوٹیوبر سے گزارش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اپنے چینلز بنائے ہوئے ہیں، برائے مہربانی میرے پاس نہ آئیں، نہ مجھے انٹرویو کی ضرورت ہے اور نہ ہی مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا بیان
ذاتی وقار کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ 'اپنے ویوز کے لیے آپ مجھ سے گفتگو کچھ اور کرکے جاتے ہیں اور ہیڈنگز کچھ اور بنا دیتے ہیں، میرے وقار پر بات آگئی ہے، ایسا لگ رہا ہے مجھے فقیر بنا دیا گیا ہے، میں نے انٹرویو میں ایسا کچھ نہیں کہا، اگر کوئی ایسا کرے گا تو میں کیس کردوں گا۔'
صحت کے مسائل اور میڈیا کی توجہ
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار راشد محمود کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر صحت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے مہروں کی تکلیف کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد مختلف یوٹیوب چینلز کی جانب سے اداکار کا انٹرویو لیا گیا تھا。








