ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی احسان مانی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
احسان مانی کا بیان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: جنگی طیاروں کے بعد آپ کی گاڑی کے لیے چین سے اعلیٰ کوالٹی کے ٹائر بھی آگئے
حکومتی ہدایات کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتی ہے تو آئی سی سی کے پاس پاکستان کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز موجود نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے معاملات میں اکثر اوقات قومی حکومتوں کی ہدایات کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور ایسی صورت میں کسی بورڈ یا ٹیم کو سزا دینا مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا پاکستان، سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
دوہرے معیار پر اعتراض
احسان مانی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھی اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ ان کے مطابق اگر اس وقت بھارت کے خلاف کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تو اب پاکستان کے معاملے میں پابندی لگانا دہرا معیار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انفلوئنسر سوفی رین نے اپنی آمدن کا انکشاف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا
آئی سی سی کی خاموشی پر تنقید
سابق آئی سی سی صدر نے اس موقع پر عالمی کرکٹ ادارے کے کردار پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئی سی سی نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی اس خاموشی کے باعث کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کا دروازہ کھلا رہا، جس کے اثرات اب بار بار سامنے آ رہے ہیں۔
کھیل اور سیاست
احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کو چاہیے تھا کہ وہ بر وقت اور واضح مؤقف اختیار کرتی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ٹیم کو سیاسی بنیادوں پر بائیکاٹ یا دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ ان کے مطابق کھیل کو سیاست سے دور رکھنا ہی عالمی کرکٹ کے مفاد میں ہے۔








