سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
اسٹیو اسمتھ کا سیالکوٹ سٹالینز کے ساتھ معاہدہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ کو پی ایس ایل 11 کے لیے سیالکوٹ سٹالینز نے براہ راست سائن کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے : عظمیٰ بخاری
ڈائریکٹ سائننگ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، اور وہ پی ایس ایل گیارہ میں سیالکوٹ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے۔۔۔
اسمتھ کی کارکردگی اور معاہدہ کرنے کی وجوہات
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفر اور مینجمنٹ دیکھ کر سیالکوٹ کے ساتھ ڈائریکٹ سائن کیا، اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی درخواست مسترد کردی
ہیڈ کوچ کا تقرر
یاد رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ سٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، انتظامیہ نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد: کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاسی
سیالکوٹ سٹالینز کا پس منظر
سیالکوٹ سٹالینز پی ایس ایل 11 کی دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے، جسے OZ Developers نے خریدا ہے۔ ٹیم کا آفیشل نام سیالکوٹ سٹالینز (Sialkot Stallionz) رکھا گیا ہے تاکہ شہر کی پرانی کرکٹ وراثت کو زندہ کیا جا سکے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اہم ڈیل
یاد رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے ماضی میں پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اگر یہ ڈیل فائنل ہوتی ہے، تو یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہوگی۔








