سونے کی قیمت میں بڑااضافہ، فی تولہ نرخ 5لاکھ روپے سے تجاوز کرگئے
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی مسلسل گرتی قیمت کو بریک لگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے گندم سکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں
قیمتوں میں بڑی تبدیلی
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی، 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 13700 روپے بڑھ کر 504062 روپے ہو گئے۔ دس گرام سونے کے بھاؤ 11745 روپے کے اضافے سے 432151 روپے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ: ایک شخص کا شارٹس پہن کر برف میں دبے رہنے کا انوکھا ریکارڈ
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
آج چاندی کی فی تولہ قیمت 416 روپے بڑھ کر 8821 روپے ہو گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا گزشتہ تین دن میں 82500 روپے سستا ہوگیا تھا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں آج فی اونس سونا 137 ڈالر مہنگا ہو کر 4814 ڈالر کا ہو گیا۔
عالمی منڈی کی صورت حال
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام تین دن میں 825 ڈالر نیچے آ گئے تھے، عالمی سطح پر یکدم بڑی گراوٹ سے گولڈ مارکیٹس میں کھربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔








