ایمان مزاری سے ملاقات نہ ہونے پر شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
شیریں مزاری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمان مزاری سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شیریں مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی بھارتی حملے میں شہادتوں پر تعزیت، پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی تائید
ملاقات کی اجازت سے انکار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ سے جیل میں ملاقات کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے اپنی بائیومیٹرک بھی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا، ٹورنامنٹ میں سولہ ریجنز کی اٹھارہ ٹیمیں حصہ لیں گی
درخواست میں مؤقف
شیریں مزاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ کل بیٹی اور داماد سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئی تھیں تاہم ملاقات کا مقررہ دن ہونے کے باوجود انہیں اجازت نہیں دی گئی، جیل قانون کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جو حق حاصل ہے، اسی بنیاد پر انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان ورکنگ ریلیشن قائم ہو رہا ہے، جو خوش آئند بات ہے، وزیر دفاع
بنیادی حقوق کی خلاف ورزی
درخواست میں شیریں مزاری نے اپیل کی کہ بنیادی استدعا یہی ہے کہ جیل قانون کے مطابق ملاقات کا جو حق ہے وہ فراہم کیا جائے، وہ ایک ماں ہیں اور بیٹی سے ملنا چاہتی ہیں، اسی طرح داماد سے ملاقات کی خواہش رکھتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں روکا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حوالدار لالک جان شہید کی جرأت اوربہادری قوم کا فخر ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
بین الاقوامی انسانی حقوق کا حوالہ
شیریں مزاری کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو اپنے قوانین کا حوالہ دیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، آرٹیکل ون ذہنی اور جسمانی تشدد کی تشریح کرتا ہے جس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں ایم آر آئی مشین میں کھنچے جانے سے آدمی کی موت
قوانین کی خلاف ورزی
انہوں نے درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا کہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ ملک کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے، بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے پاکستان کی ساکھ ہمیشہ اچھی رہی ہے اور ہم انڈس واٹر جیسے معاملات پر بھارت کو بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔
پاکستان کی بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے اپنے بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کرتا آ رہا ہے اور اگر پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی ہے تو اب اسے کیوں کمزور یا تباہ کیا جا رہا ہے۔








