پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

پاکستانی اداکار کا لندن میں تنازع
لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک حسینہ کا ہاتھ تھام کر چلنا متعدد افواہوں کی وجہ بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا 36واں کانووکیشن،چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
تصویر کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق احد رضا میر کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیرِ گردش ہے جس میں انہیں لندن کی سڑک پر اپنی دنیا میں مگن ہوکر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر جاری ہوتے ہی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی 7 سے 25 دسمبر تک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی کرے گا
لڑکی کی شناخت
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احد رضا میر کے ہاتھ تھام کر ایک لڑکی چل رہی ہے جس نے سیاہ شرٹ اور نیلی ڈینم کے ساتھ سیاہ کوٹ پہن رکھا ہے جبکہ احد رضا میر بھی بھرپور تیار نظر آرہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کی پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کیا، جیسن گلیسپی کا بیان
سوشل میڈیا کی رائے
اس تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کو سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اداکارہ رمشا خان کہہ رہے ہیں، کیونکہ حال ہی میں دونوں کو لندن میں ایک نجی تقریب میں دیکھا بھی گیا تھا۔ جہاں دونوں کو بیسٹ آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر سندھ میں نیا بحران، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
ڈرامے کی شروعات
یاد رہے کہ احد رضا میر اور رمشا خان سال 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’ہم تم‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد اس آن اسکرین جوڑی کی قربت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگ گئی تھیں اور احد اور اداکارہ سجل علی کی شادی ختم ہونے کی وجہ بھی رمشا خان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
شک و شبہات
جبکہ کچھ صارفین کو شک ہے کہ یہ رمشا خان نہیں بلکہ حنا الطاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال: پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرز پر پاکستانی ریاست پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے
ازدواجی زندگی کا پس منظر
واضح رہے کہ سجل اور احد 14مارچ 2020کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے دو سال بعد 2022 میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اسی سال احد اور رمشا خان کا ایک ساتھ ڈراما ’ہم تم‘ ریلیز ہوا۔
احد رضا میر کا تعارف
احد رضا میر پاکستانی معروف اداکار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2010 میں فقط 17 سال کی کم عمری میں ڈراما ’خاموشیاں‘ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔