قومی اسمبلی میں بلوچستان کی صورتحال پر قرارداد متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں بلوچستان کی صورتحال پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ خودکش دھماکا: حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
قرارداد کے اہم نکات
قرارداد کے متن کے مطابق ریاست ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اصول پر فیصلہ کن کارروائی کرے۔ قرارداد میں زور دیا گیا کہ دہشتگردی کیخلاف سیاست سے بالاتر ہوکر قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ دہشت گردوں کی بیرونی سرپرستی کے واضح شواہد ہیں۔ ایوان مطالبہ کرتا ہے بیرونی سرپرستوں، اندرونی سہولت کاروں، فنڈنگ اور پروپیگنڈا کے خلاف فوری جارحانہ، مربوط اور مؤثر قومی ردعمل یقینی بنایا جائے۔
ریاست کی ذمہ داریاں
قرارداد کے مطابق ریاست اپنے عوام کے تحفظ، امن اور قومی سلامتی کو بر صورت یقینی بنائے گی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے نہ صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا بلکہ خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ دہشت گرد نیٹ ورکس خواتین کو ذہنی دباؤ اور بلیک میلنگ کے ذریعے ریاست اور معیشت کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شہری آبادی، خواتین اور بچوں پر حملے ناقابل معافی جرائم ہیں۔








