بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، ہم انہیں بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، ہم انہیں بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں ایک مچھلی تقریباً 90 کروڑ روپے میں نیلام
سیکورٹی فورسز کی کارروائی
وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں 2 روزقبل سیکورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی، امن دشمن 170 لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ آئندہ بھی منہ توڑ جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برہمی کا اظہار
بھارت اور افغانستان کے کردار
افغانستان اور بھارت بلوچستان میں متحرک ہوگئے ہیں۔ بھارت پراکسیز کے ذریعے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ اس محاذ پر بھارت اور افغانستان کے خلاف لڑ رہے ہیں، یہاں بھی شکست دیں گے۔ کلبھوشن یادیو ہمارے پاس ایک بہت بڑی شہادت ہے۔ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، یہ لوگ ریاست کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم پیش کر دی گئی
دہشت گردی کا مقابلہ
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا اللہ کرے بلوچستان میں منتخب لیڈر اور اکابرین مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ اکابرین کے تحفظات مقامی قیادت دور کرے، وفاق اپنا کردار کرے گا۔ دہشت گردوں سے بات کرنے کا مطلب غیر قانونی اور غیر انسانی اقدام کا تحفظ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے: بیرسٹر سیف
بلوچستان کی ترقی
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت اور افغانستان ہمارے دشمن ہیں، اگر دہشت گرد دشمنوں کا ایجنٹ بنتے ہیں تو کون مذاکرات کرے گا؟ بلوچستان میں امن ہوگا، صوبے میں ترقی ہوئی، وسائل پر ان کا حق ہے۔ بلوچستان میں اسپتال بنے اور سڑکیں 500 سے 26 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئیں۔
صوبائی حکومت کی ذمہ داری
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللہ کرے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعظم کی ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں۔ دعا ہے اور کوشش بھی کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا عوام کی سیاست کرے، اگر صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے حق میں بات کرے تو کوئی اختلاف نہیں۔








