پاکستان برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے، بلال اظہر کیانی کا ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب
ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا انعقاد
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا انعقاد ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے
وزارتی پینل میں شرکت
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزارتی پینل میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 'انوسٹنگ سمارٹ فار ریزیلینٹ اکانومیز' کے موضوع پر گفتگو کی۔

وزارتی پینل میں شامل مہمان: فن لینڈ کے وزیر معاشی امور ساکاری پیسیتو (Sakari Puisito)، برمودا کے وزیر معاشی امور جیسن ہیوارڈ (Jason Hayward)؛ لبنان کے صدر کے مشیر ڈاکٹر راوا ہرارتی (Dr. Rawa Hararti) نے ماڈریٹر کے فرائض انجام دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی سکول پک اینڈ ڈراپ: عدالت کا اہم فیصلہ
پاکستان کی معیشت کا استحکام
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو ریزیلینٹ بنانے کے لیے پائیدار اور مستقل بنیادوں پر برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کو قائدانہ کردار دے کر پاکستان برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے، جس سے روزگار اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ 2 سال میں معاشی استحکام کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے، مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی
مالیاتی حالات اور ترقی کی راہیں
وزیر مملکت نے کہا کہ مالیاتی خساروں میں کمی آئی ہے اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ وہ ایسی پائیدار معاشی ترقی پر کام کر رہے ہیں جس سے لوگوں کی قوت خرید بڑھے گی۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایس آئی ایف سی کا ادارہ بنایا گیا، جو سرمایہ کاروں کے لئے 'ون ونڈو' سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان کی کامیابیاں
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دفاعی، سفارتی اور معاشی محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بھارت کے ساتھ مسلط کردہ جنگ کے بعد پاکستان نے اپنے سٹریٹجک پارٹنرز کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے ملازمین نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، مسافر کو 40 ہزار روپے واپس مل گئے۔
سفارتی تعلقات کی اہمیت
پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کو پائیدار معاشی ترقی پر مبنی تعلقات میں بدل رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی سٹرکچرل ریفارمز پر کام کر رہا ہے، جیسے کہ پی آئی اے کی نج کاری اور قومی ٹیرف پالیسی۔
سمٹ کے منتظمین کی تعریف
بلال اظہر کیانی نے سمٹ کے انعقاد پر یو اے ای حکومت اور آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ سمٹ میں قیادت، ذمہ داری اور مستقبل کی اقوام، انسانی ترقی، موثر سرمایہ کاری، اور دیگر اہم موضوعات پر بحث کی گئی۔








