خود کو شاعرانہ طرز فکر میں جکڑا پایا، آنکھیں حسین و جمیل خاکوں سے مستفیض ہونے لگیں، دل کبھی شاداں و فرحاں کبھی تنہائی کے گھپ اندھیروں میں گم

مصنف: ع۔غ۔ جانباز

قسط: 47

دُوسرے سال میں کچھ کل پرزے نکالنے شروع کردئیے اور نا جانے کیوں خود کو شاعرانہ طرز فکر کی گرفت میں جکڑا پایا۔ آنکھیں حسین و جمیل خاکوں سے مستفیض ہونے لگیں۔ دل کبھی شاداں و فرحاں پایا اور کبھی تنہائی کی محرومیوں کے گھپ اندھیروں میں گُم……

شاعرانہ تخلص 'بے خبر'

اور آخر کشاکش لا حاصل سے ایک شگوفہ پھوٹا اور شاعرانہ تخلص ”بے خبر“ سے نوازا گیا۔ اب اکیلا عبد الغفور نہ رہا۔ عبد الغفور بے خبر ہو گیا اور ہونٹ گنگنانے لگے۔ آنکھوں میں بے خبری سے اِک نئی چمک سی عود کر آئی اور دلِ خراب آماجگاہِ ستم گراں۔

گیموں کا دائرہ کار

اس گھمبیر صورتِ حال کو سنبھالا دینے کے لیے گیموں کے دائرہ کار کو بڑھایا گیا۔ سبھی گیموں میں شمولیت، کبھی یہاں کبھی وہاں …… ڈرامیٹک کلب میں شمولیت باعث افتخار ٹھہری۔ تقریر ی مقابلوں میں آگے۔ کالج یونین کے سالانہ الیکشن میں پیش پیش…… شہر کے مشاعروں میں حاضری۔ ہوسٹل کی سیاست میں دخل اندازی کی ابتدائی مشق شروع…… اور ساتھ اندرون خانہ شاعری کی مشق جاری۔

کالج یونین کے الیکشن

نہ کسی ہمدم دیرینہ اور نہ یارانِ ہم نوالہ و ہم پیالہ میں سے کسی کو اس کارِ بے کار میں گرفتار پایا۔ قلم، سیاہی اور شوق کا یارانہ ہوگیا تو سفید صفحے اپنا دامن بھرتے گئے۔ اسی دوران کالج یونین کے الیکشن سر پر آگئے تو ”بے دھڑک کود گیا آتش نمرود میں عشق“۔ ناکامی ہوئی اور اس راہ گزر سے توبہ تو کی لیکن شاعرانہ نہیں شاطرانہ چال چل کر آہستہ آہستہ، اگلے سالوں میں "King Maker" کے مقام پر اپنے آپ کو سجا ہوا پایا۔

سالانہ امتحان اور گاؤں کی طرف

2سال گزرنے کے بعد سالانہ امتحان ہوتے ہیں ظاہر ہے یہاں بھی سیکنڈ ائیر کے امتحان ہوئے اور پھر فارغ ہو کر گاؤں کا رخ کیا۔ کتابوں کا ایک بنڈل ایک کپڑے میں بندھا اٹھایا اور چل دئیے اور ظاہر ہے کتابوں کے بیچوں بیچ اپنا ”دیوانِ بے نام‘‘ رکھنا تو نہ بھولنا تھا نہ بھولا……

گھر میں استقبال

گھر پہ پہنچے امّی جان کو سلام کیا دعائیں لیں کتابوں کا بنڈل کمرے کے وسط میں رکھّا اور دوست و احباب سے ملنے گھر سے نکل گیا۔ کچھ دیر بعد والد صاحب ”مطب“ سے گھر کھانا کھانے تشریف لائے تو کمرے میں ایک ”پیڑھی“ پر بیٹھ گئے اور امیّ جان نے آگے کھانا لا کر رکھ دیا۔

دیوانِ بے نام کی دریافت

بالکل پاس ہی کتابوں کا بنڈل جو پڑا تھا انہوں نے یوں ہی کھول لیا۔ کتابوں کو اُلٹ پلٹ کرتے انہیں ایک نایاب چیز ”دیوانِ بے نام“ ملا۔ اُس کی ورق گردانی کی…… تو بات کچھ آگے بڑھ گئی۔ والدہ صاحبہ سے کہنے لگے کہ ”تمہارے برخوردار کا 2سالوں کا یہ کارنامہ ہے۔“ والدہ ناخواندہ تھیں۔ معاملہ کی تہہ کو تو نہ پہنچ پائیں لیکن کچھ معاملہ میں گڑ بڑ کا اثر ضرور لے گئیں۔

والد صاحب کا غصہ

کھانے سے فارغ ہو کر والد صاحب نے ”دیوانِ بے نام“ گھر میں ایک جگہ پر چھپا دیا اور انتہائی غصّے کی حالت میں گھر سے نکل گئے۔

عبد الغفور بے خبر کی حالت

مجھ عبدالغفور بے خبرؔ کو گھر پہنچنے پر والدہ صاحبہ کی زبانی ”خبر“ ہوئی تو ہاتھوں کے نہیں پاؤں کے بھی طوطے اُڑ گئے اور دماغ جو شاعرانہ موڈ میں رہتا تھا فوراً کسی ایکشن فلم کے ایکٹر کی طرح حرکت میں آیا اور والدہ صاحبہ سے بچ بچا کر اپنے ”دیوان بے نام“ کی تلاش میں جُت گیا۔

شاعر کی جستجو

کہتے ہیں ”جوئندہ پائندہ“ بس پھر کیا تھا۔ چند ہی جست میں گاؤں سے باہر اور آگے ”گٹی مائینر“ پر جا کر اِس شاعرِ ستم رسیدہ نے…… ماچس جلائی اور سگریٹ سُلگانے سے پہلے آنکھیں بند کر کے دیوان کی چتا دہکا دی۔ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے …… کسی کی خواہشوں کے آگے خود کو بے بس و مجبور پا کر جان خس و خاشاک کے سپرد کردی۔

ختم شدہ حالات

اور ”شام کو بعد میں جو مرمّت دل ناداں کی والد صاحب کے ہاتھوں ہوئی اُس کے تفصیلی ذکر پر آپ ضرور اصرار کریں گے؟“ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے دُوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالنے کا کہاہے اور اس کے بدلے میں اللہ آپ کے عیبوں پر پردہ ڈالے گا۔ آگئے نا لالچ میں اور اصرار کرنا چھوڑ دیا چلو اچھا ہوا۔(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...