اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چٹھہ سے ملاقات کی اجازت دے دی
اسلام آباد عدالت کی جانب سے ملاقات کی اجازت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت عالیہ اسلام آباد نے شیریں مزاری کو بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چٹھہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ایمان مزاری کی والدہ اپنی بیٹی اور داماد سے ملاقات کی درخواست لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں پولیس کی بروقت کارروائی، شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا
ملاقات کی درخواست اور صورتحال
موقف اپنایا کہ گزشتہ روز ملاقات کا دن تھا لیکن انہیں بیٹی اور داماد سے ملنے نہیں دیا گیا۔ شیریں مزاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا اور فیملی ممبرز سے ملاقات کرانے سے انکار غیر قانونی ہے۔
جیل میں سہولیات کی فراہمی کی استدعا
درخواست میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جیل میں بہتر کلاس میں رکھنے اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ شیریں مزاری کو ایمان اور ہادی علی سے ملاقات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل پہنچیں۔








